چوتھا ٹی ٹونٹی ،عمران خان کا پوسٹر کیمرے پر آنے پر سرکاری سپورٹس چینل نے لائیو نشریات بند کردیں

چوتھے ٹی ٹونٹی کے دوران ایک تماشائی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل رائونڈر عمران خان کا پوسٹر لیے پہنچ گیا جس پر "لیجنڈز کا بھی لیجنڈ" لکھا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 جنوری 2024 15:11

چوتھا ٹی ٹونٹی ،عمران خان کا پوسٹر کیمرے پر آنے پر سرکاری سپورٹس چینل نے لائیو نشریات بند کردیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2024ء ) پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین چوتھے ٹی ٹونٹی کے دوران کراؤڈ میں ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان عمران خان کا پوسٹر کیمرے پر آنے پر سرکاری سپورٹس ٹی وی چینل نے لائیو نشریات ہی بند کردیں۔ کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی مقابلے کے دوران ایک تماشائی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل رائونڈر عمران خان کا پوسٹر لیے پہنچ گیا جس پر "لیجنڈز کا بھی لیجنڈ" لکھا تھا۔

(جاری ہے)

کیمرہ مین بھی شائد عمران خان کا مداح ہوگا جس نے کیمرے کی انکھ عمران خان کے پوسٹر پر ڈال دی اور ویڈیو دنیا بھر میں لائیو چلی گئی۔ سرکاری سپورٹس چینل پر جیسےہی عمران خان کی تصویر نشر ہوئی تو لائیو میچ کے دوران ہی بلیک آؤٹ کردیا گیا۔
پاکستانی میڈیا ریگولیٹرز نے عمران خان پر قومی اداروں پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی تقاریر اور پریس کانفرنسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ پی ٹی وی سپورٹس کی حرکت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سخت ترین ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2024 - 15:11:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :