عام انتخابات: عمر گل، محمد حفیظ اور دیگر کرکٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

12 کروڑ سے زیادہ لوگ اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 فروری 2024 16:57

عام انتخابات: عمر گل، محمد حفیظ اور دیگر کرکٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 فروری 2024ء ) پاکستان 76 سالہ تاریخ میں اپنے 10ویں عام انتخابات کا مشاہدہ کر رہا ہے اور ملک میں ہر کوئی اگلے 5 سال کے لیے اپنا اگلا لیڈر چننے کے عمل میں حصہ لے رہا ہے۔ سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کیا۔ محمد حفیظ، عمر گل، سعید اجمل اور ثنا میر ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔

محمد حفیظ نے ٹویٹر پر اپنی تصویر ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دینے پر زور دیا۔ عمر گل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جہاں اس نے سب سے باہر جاکر ووٹ ڈالنے کی درخواست کی۔ انہوں نے لکھا کہ "میں نے آج اپنا ووٹ اپنے مستقبل کی بہتری کے لیے ایک بہتر پاکستان کے لیے ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ باہر جائیں اور آج ہی اپنا ووٹ ڈالیں‘‘۔

سابق آف سپنر سعید اجمل نے لکھا کہ "میں نے ووٹ دیا، ووٹ ڈالو! ہر ووٹ شمار ہوتا ہے۔"
سابق ویمن کرکٹر ثنا میر نے X پر پوسٹ کی کہ "ہو گیا! اگر آپ نے ابھی تک اپنا ووٹ نہیں ڈالا ہے۔ براہ کرم ووٹ کریں"۔
یونس خان نے اپنے اکاؤنٹ پر لکھا "پاکستان کے بہتر خوشحال مستقبل کی امید"۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے شہری کو اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن جانا ہوگا، جہاں وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر کو ووٹ کاسٹ کرے گا، قومی کیلیے سبز جبکہ صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کیلیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس ہیں۔ پولنگ اسٹیشن اور دیگر امور کی نگرانی کیلیے 5 لاکھ سکیورٹی اہلکار ڈیوٹیز دیں گے۔ پیرا ملٹری فورس دوسرے جبکہ تیسرے درجے میں پاک فوج ذمہ داری انجام دے گی جو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔
وقت اشاعت : 08/02/2024 - 16:57:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :