فیفا نے ایلیٹ لیول فٹ بال میں ’بلیو کارڈ‘ متعارف کرانے کی خبروں کی تردید کردی

فیفا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کی جنرل میٹنگ میں بات کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 فروری 2024 16:49

فیفا نے ایلیٹ لیول فٹ بال میں ’بلیو کارڈ‘ متعارف کرانے کی خبروں کی تردید کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2024ء ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایلیٹ کلب اور بین الاقوامی سطح پر ’بلیو کارڈز‘ کا نفاذ شروع کرنے سے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ لیا ہے۔ جمعہ کو اعلان کیا گیا تھا کہ 'بلیو کارڈ' اس ہفتے کے آخر میں گیم میں متعارف کرایا جانا تھا۔ 50 سالوں سے کھیل میں کوئی کارڈ متعارف نہیں کروایا گیا ہے ،پیلے اور سرخ کارڈ 1970ء کے فیفا ورلڈ کپ میں متعارف کرائے گئے تھے جو میکسیکو میں منعقد ہوا تھا۔

فٹ بال میں بلیو کارڈ کا تعارف ایک مذموم فاؤل ریش چیلنج یا میچ آفیشل کے ساتھ اختلاف کی سزا کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ کھلاڑی کو 10 منٹ تک گراؤنڈ سے باہر بیٹھنا ہوگا اور اگر کھلاڑی کو دو بار بلیو کارڈ دیا گیا تو اسے رخصت کردیا جائے گا اور اسے ریڈ کارڈ سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک نیلے اور پیلے کارڈ کا نتیجہ بھی کھیل کے قوانین کے مطابق سرخ ہوگا۔

فیفا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ (IFAB) کی جنرل میٹنگ میں بات کریں گے۔ فیفا کے آفیشل ٹویٹر (X) ہینڈل نے ایک بیان جاری کیا "فیفا یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ فٹ بال کی اشرافیہ کی سطح پر نام نہاد 'بلیو کارڈ' کی رپورٹس غلط اور قبل از وقت ہیں۔"، سرکاری بیان میں مزید کہا گیا "اس طرح کے کسی بھی ٹرائل کو اگر لاگو کیا جاتا ہے تو اسے نچلی سطح پر ذمہ دارانہ انداز میں جانچ کرنے تک محدود ہونا چاہیے جس پوزیشن کو فیفا 2 مارچ کو IFAB کے AGM میں اس ایجنڈے کے آئٹم پر بحث کے وقت دہرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

"
ہاکی جیسے دیگر کھیلوں میں کارڈز متعارف کرائے گئے ہیں جہاں اکثر پیلے، سرخ اور سبز کے تین کارڈ استعمال کیے جاتے ہیں جو کھیل میں بدتمیزی کی خلاف ورزی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم فٹ بال میں بلیو کارڈ کا تعارف کھیل کے جوہر کو ہمیشہ کے لیے بدل سکتا ہے اور اس کے سنگین مضمرات ہو سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/02/2024 - 16:49:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :