پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکائونٹ ہیک ہوگیا

جمعہ 16 فروری 2024 14:42

پاکستان سپرلیگ کے آغاز سے ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکائونٹ ہیک ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکائونٹ ہیک ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شائقین کرکٹ و دیگر کو آگاہ کیا کہ ان کا ایکس اکائونٹ ہیک کرلیا گیا، جسے فوری طور پر بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگلی اطلاع تک ایکس اکائونٹ سے جاری ہونے والی کسی بھی خبر پر دھیان نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر بھی سائبر حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث کرکٹ فینز و ٹکٹوں کی بکنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/02/2024 - 14:42:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :