اسامہ میر پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپن باولر بن گئے

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے ٹاکرے میں پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی اسپنر ایک اننگ میں 5 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی بدھ 28 فروری 2024 00:31

اسامہ میر پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپن باولر بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2024ء) اسامہ میر پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپن باولر بن گئے، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے ٹاکرے میں پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی اسپنر ایک اننگ میں 5 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان سپر لیگ 9 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آخری میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو 9 سالوں میں کوئی اسپن باولر نہ بنا سکا۔

اسامہ میر نے اس میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، یوں پاکستان سپر لیگ کی 9 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسپن باولر نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ منگل کے روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں صرف 154 رنز پرآٹ ہوگئی۔

اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ کپتان رضوان صفر پر آٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40رنز بنائے، طیب طاہر نے 21 رنز اسکور کیے جبکہ خوشدل شاہ 3 ر نز بناکر ناٹ آٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز کے 215 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک بار پھر ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 17 اوور میں صرف 154 رنز پرآٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31 اور وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر نمایاں رہے، سکندر رضا 17 ، کامران غلام 12 اور شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سلمان فیاض 8 ، جارج لینڈا 5 اور جہانداد خان صفر پر آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، قلندرز نے 6 میچز کھیلے اور اسے چھ میں ہی شکست ہوئی۔دوسری جانب ملتان سلطانز 6 میچ کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔بہتریں کارکردگی پر اسامہ میر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/02/2024 - 00:31:22