پاکستان مخالف فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر ماریس ایراسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز ان کی آخری اسائنمنٹ ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 فروری 2024 12:14

پاکستان مخالف فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر ماریس ایراسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 فروری 2024ء ) ٹی20 ورلڈکپ 2022ء میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان مخالف فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آنے والے جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ ماریس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔ انہوں نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

ایراسمس نے 18 ویمن ٹی 20 میچز میں بھی فرائض انجام دیے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔ جنوبی افریقی امپائر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتایا دیا تھا، بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔

(جاری ہے)

ایراسمس جنوبی افریقا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2022ء میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں میلبورن میں پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر انہیں کئی سابق کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 29/02/2024 - 12:14:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :