کپتانی کا موقع ملا تو ضرورقبول کروں گا، سعود شکیل

انڈر19 کا کپتان بنا تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھا اور اچھی کپتانی کی، بھارت کے گرائونڈ پاکستان سے چھوٹے ہیں، پاکستان کی نسبت بھارت میں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے، انٹرویو

پیر 4 مارچ 2024 14:36

کپتانی کا موقع ملا تو ضرورقبول کروں گا، سعود شکیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ کپتان بننا فخر کی بات ہوتی ہے، ایسا نہیں کہ چاہتا ہوں کپتان بنوں لیکن موقع ملے تو ضرور قبول کروں گا۔ایک انٹرویو میں سعود شکیل نے کہا کہ کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور بنوں گا، سیکھنے کا موقع ملتا ہے، میں نے کپتانی کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے، انڈر 19 کا کپتان بنا تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھا اور اچھی کپتانی کی۔

نائب کپتان سعود شکیل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھی شروعات ہوئی ہے، انفرادی کارکردگی اچھی رہی ہے، اوپننگ کا نیا رول ملا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو دن قبل پی ایس ایل شروع ہونے سے اوپننگ کا کہا۔انہوں نے کہا کہ تین نمبر پر فرسٹ کلاس کھیلی، پانچ نمبر پر پاکستان کے لیے کھیلا، پہلے بہت سوچتا تھا کہ تین نمبر پر ہی کھیلنا ہے، اب جہاں موقع ملتا ہے چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں، گرانڈ پر شاٹس مارنا پسند کرتا ہوں لیکن اپنا گیم ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے تبدیل کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں پچز کا اتنا فرق نہیں، بھارت کے گرائونڈ پاکستان سے چھوٹے ہیں، پاکستان کی نسبت بھارت میں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان نے کہا کہ خواہش ہے جو بھی پاکستان کے لیے میچ کھیلوں ہم جیتیں، جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کھیلنے جائیں تو جیتنے کی خواہش ہے، چاہتا ہوں جو بھی اننگز کھیلوں اس سے پاکستان کو فائدہ پہنچے۔
وقت اشاعت : 04/03/2024 - 14:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :