محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 5 مارچ 2024 17:43

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہی درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگراں وزیرِ اعظم میں فرق ہے، نگراں وزیرِ اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیرِ اعظم کے پاس ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگراں وزیرِ اعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔آرڈرلکھواتے وقت درخواست گزارکے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا، میرے آرڈر کا انتظار کریں۔
وقت اشاعت : 05/03/2024 - 17:43:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :