ویزلے کولہوف اور نکولا مکٹک انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 14 مارچ 2024 13:44

ویزلے  کولہوف  اور نکولا مکٹک    انڈین ویلز اوپن ٹینس  مینز ڈبلز فائنل  میں پہنچ گئے
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولا مکٹک نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل ایونٹ کی سیونتھ سیڈڈ جوڑی کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں مردوں ڈبلز مقابلوں سیمی فائنل میچ میں نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے کروشین جوڑی دار نکولامکٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمنی کے کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل ایونٹ کی سیونتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں ان کا مقابلہ سپین کے مارشل گرانولرزاور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس سے ہوگا۔ \932
وقت اشاعت : 14/03/2024 - 13:44:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :