پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 15 دسمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا

جمعہ 15 مارچ 2024 14:49

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں ایک بار پھر سے توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی مدت کو 15 دسمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا۔فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی موجودہ مدت 15 مارچ کو ختم ہو رہی تھی۔فیفا کے مطابق پی ایف ایف الیکشن عمل کو مکمل کرنے کیلئے مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 15/03/2024 - 14:49:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :