اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد خوشی سے نہال

کبھی سوچا نہیں تھا کہ تینوں بیٹے قومی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے، والد ظفرشاہ

منگل 19 مارچ 2024 16:15

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد خوشی سے نہال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت پر نسیم شاہ کے والد ظفر شاہ نے کہا ہے کہ اٴْن کے بچوں نے اٴْن کا سر فخر سے بٴْلند کردیا۔پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ تینوں بیٹے قومی سطح پر کرکٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ظفر شاہ نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے پر تینوں بچوں نے کئی بار مار کھائی ہے، سب سے زیادہ مار نسیم شاہ نے کھائی۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے حنین اور عبید کو کرکٹ نہیں سکھائی، عبید اور حنین نے خود کرکٹ سیکھی ہے۔نسیم شاہ کے والد نے کہا کہ تینوں بیٹے کرکٹ کھیلنے کے لیے مجھ سے چھپ کر جاتے تھے، خواہش ہے کہ اب حنین اور عبید بھی پاکستان کے لیے کھیلیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :