آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی

بدھ 20 مارچ 2024 16:37

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی ہے۔ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں کی گئی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹور کی لانچنگ کی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے، ٹور کے دوران ٹرافی کو ارجنٹینا، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا۔ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا، امریکا کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/03/2024 - 16:37:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :