برازیل کے سابق فٹبالر اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار

ہفتہ 23 مارچ 2024 14:59

برازیل کے سابق فٹبالر اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) برازیل کے سابق فٹبالر روبن ہو کو اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالرروبن ہو کو اجتماعی زیادتی کیس میں سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کے لیے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا ، جس پر انہیں 2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی۔

اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد انہیں برازیل ہی میں سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی تاہم اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا گزاریں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب روبن ہوکا مؤقف ہے کہ خاتون کے ساتھ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 23/03/2024 - 14:59:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :