آسٹریا کے فٹبالر نے صرف 6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کرکے تاریخ رقم کردی

اتوار 24 مارچ 2024 14:50

آسٹریا کے فٹبالر نے صرف 6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کرکے تاریخ رقم کردی
و یانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) آسٹریا کے فٹبالرکرسٹوف بومگارٹنر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں اب تک کا تیز ترین گول اسکور کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹیسلاوا میں سلوواکیا اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا نے میچ 0-2 سے جیت لیا۔آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیا کے خلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول مار کر نیا ریکارڈ بنالیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔آئرش فٹبالر شین لانگ نے اپنی ٹیم سائوتھمپٹن کیلئے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا گول 2019 میں واٹفورڈ کے خلاف اپنے میچ میں صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔میچ کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول مار کر بہت خوشی ہورہی ہے ’میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا‘۔آسٹریا کے کوچ رالف رنگینک نے کہا کہ ’یقیناً، ہم نے واقعی ایک اچھی شروعات کی۔
وقت اشاعت : 24/03/2024 - 14:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :