جنید شفیق نے رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

منگل 26 مارچ 2024 12:58

جنید شفیق نے رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) جنید شفیق نے رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جنید شفیق جیت لی جبکہ دانیال الرحمن اور محمد حسین چٹھہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہر سال رمضان المبارک اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/03/2024 - 12:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :