قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا ؟ سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا

سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 28 مارچ 2024 11:18

قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا ؟ سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مارچ 2024ء ) نئی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھجوا دی ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کا نام کپتان کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے ۔ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی ، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہیں ،محسن نقوی جلد کپتان سے متعلق مشاورت مکمل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ، سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ہے ۔

بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ کاکول میں قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ زور و شور سے جاری ہے جس میں 28 کھلاڑی شریک ہیں تاہم بابر اعظم عمرے سے واپسی پر ایک روز آرام کرنا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز کیمپ کو جوائن نہیں کیا تاہم وہ آج فٹنس کیمپ کو جوائن کریں گے ۔

(جاری ہے)

فٹنس کیمپ کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا ۔                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 11:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :