ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:46

ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔عشنا سہیل کا کہنا ہے کہ والدین کی وجہ سے ٹینس میں نام کمانا ممکن ہوا ، ان کے سامنے اعزازات کا ذکر ہونا اور ایوارڈ ملنا اس خوشی کا کوئی نعم البدل نہیں ، کوشش ہے کہ اب ویمن ٹینس کے لیے کام کروں۔ٹینس فیملی سے تعلق رکھنے والی عشنا سہیل کو 23 مارچ کے موقع پر گورنر ہاوس میں سجنے والے تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تمغہ امتیاز دیا۔

عشنا سہیل نینجی ٹی وی گفتگو میں کہا کہ تمغہ امتیاز میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، خاص طور پر اس کا مجھے میرے والدین کے سامنے ملنا، میرے والدین نے میرا بہت ساتھ دیا ہے، والد کی ٹینس فیملی ہے جب کہ والدہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ ایک ڈاکٹر ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے مجھے کھیل میں بہت سپورٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عشنا سہیل نے کہا کہ میرا فوکس ہمیشہ کھیل پر رہا ہے، میں نے ہمیشہ محنت پر یقین رکھا، میرے ذہن میں یہ نہیں ہوتا کہ اس کے بدلے مجھے کوئی ایوارڈ ملے گا، اب جب کہ مجھے ایوارڈ ملا ہے تو اس کی مجھے خوشی ہے اور میری ذمہ داری بھی بڑھ گئی ہے، اب میں کوچنگ کورس بھی کرنے لگی ہوں اور پھر میں ویمن ٹینس کے لیے کام کروں گی تاکہ ملک نے جو مجھے دیا ہے وہ میں لوٹا سکوں۔

عشنا سہیل ٹینس اسٹار اعصام الحق جو صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن ہیں، کی کزن ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ امید ہیں کہ اعصام الحق کی وجہ سے ٹینس میں بہتری آئے گی اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس میں شرکت کا موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 20:46:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :