انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

جمعہ 29 مارچ 2024 16:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) بروز ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری ) اور بحریہ کالج جبکہ دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور ) اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے مابین کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، ہفتہ کے روز پہلے میچ میں آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری) اور بحریہ کالج کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( جی ٹین فور) اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے مابین کھیلا جائے گا ، دونوں میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ، جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 16:01:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :