لابنگ کر رہا ہوتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی
جسے جو کہنا ہے کہتا رہے، مجھے کسی کو مطمئن نہیں کرنا : سابق کپتان
ذیشان مہتاب منگل 2 اپریل 2024 10:49
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 اپریل 2024ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جسے جو کہنا ہے کہتا رہے، مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور انسان مجھے کیا یہ اچھا لگے گا کہ میں کہوں شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا جائے ؟، میرے منہ سے یہ بات مجھے ہی اچھی نہیں لگے گی کہ میں اپنے کسی بندے کو سپورٹ کروں۔
شاہد آفریدی نے ایک بار پھر بتایا کہ میں محمد رضوان کے بارے میں چار پانچ ماہ سے کہہ رہا ہوں اسے وائٹ بال کا کپتان بنا دیں اور ریڈ بال کی کپتانی بابر اعظم کو کرنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں قومی ٹیم کے معاملات میں لابنگ کرتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا چیئرمین ہوتا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 02/04/2024 - 10:49:27
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا