انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ پنجاب کنگز اور سن رائزرزحیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

پیر 8 اپریل 2024 12:27

انڈین پریمیئر لیگ میں  واحد میچ پنجاب کنگز اور سن رائزرزحیدرآباد  کی ٹیموں کے مابین     کل کھیلا جائے گا
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ پنجاب کنگز اور سن رائزرزحیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل(منگل ) کو مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملاں پور، چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ پنجاب کنگز کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شیکھر دھون لیڈ کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ سن رائزرزحیدرآباد کی ٹیم 4 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2 میچز میں فتح اور 2 میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔پنجاب کنگز کی ٹیم بھی 4 میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2 میچ میں فتح جبکہ 2 میچز میں شکست ہوئی ہے اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پرہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ پنجاب کنگز اور سن رائزرزحیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 23 ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 12:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :