ڈینیئل کولنز نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 8 اپریل 2024 13:06

ڈینیئل کولنز  نے  چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
چارلسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔30 سالہ ڈینیئل کولنز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف ڈاریا کساتکینا کو ہرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قبل ازیں کولنز نے گزشتہ ہفتہ کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا تھا اور اس کی کامیابی کے بعد بیک ٹو بیک ٹورنامنٹ جیتاہے۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام چارلسٹن اوپن کے دلچسپ مقابلے فیملی سرکل ٹینس سینٹر میں جاری ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز کا مقابلہ حریف روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا کساتکینا سے تھا جس میں امریکی کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی ڈاریا کساتکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس فتح کے بعد امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنزکے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے رواں سیزن کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، ان کی گزشتہ ہفتہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنےکے بعد مسلسل میچز جیتنے کی تعداد 13 ہوچکی ہے۔کولنز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے خواب کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کو میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد چارلسٹن جیتنے پر میں بہت خوش ہوں۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 15 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں ، انہوں نے 2017 کی چارلسٹن اوپن ٹینس ایونٹ کی فاتح ڈاریا کساتکینا کو فائنل میچ میں 77منٹس میں شکست دی۔\932
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 13:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :