ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 11اپریل سے امریکا میں شروع ہوگا

منگل 9 اپریل 2024 15:09

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 11اپریل سے امریکا میں شروع ہوگا
جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 11 اپریل سے امریکی ریاست جارجیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1934 میں کھیلا گیا تھا، میزبان گالفر ہارٹن سمتھ نے جیتا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں سپین سے تعلق رکھنے والے گالفر جان راحم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

سب سے زیادہ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ امریکی گالفر جیک نکلوس کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران سب سے زیادہ 6مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا۔ٹورنامنٹ کے لئے 32 لاکھ 40 ہزارڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔11اپریل سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 14 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/04/2024 - 15:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :