وہاب ریاض کیلئے ایسا عہدہ تخلیق کر دیا گیا کہ کرکٹ حلقے بھی حیران رہ گئے

کرکٹ حلقے حیران ہیں کہ ٹیم منیجر کی موجودگی میں وہاب ریاض کو سینئر منیجر کیوں مقرر کیا گیا ؟

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 اپریل 2024 15:23

وہاب ریاض کیلئے ایسا عہدہ تخلیق کر دیا گیا کہ کرکٹ حلقے بھی حیران رہ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اپریل 2024ء ) 4 سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہنے والے منصور رانا کی موجودگی میں سلیکٹر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سینئر منیجر بنایا گیا ہے۔ ان کے لئے نیا اور منفرد عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ کرکٹ حلقے حیران ہیں کہ ٹیم مینجر کی موجودگی میں وہاب ریاض کو سینئر مینجر کیوں مقرر کیا گیا ؟۔ "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں وہاب ریاض سلیکشن پالیسی پر نظر رکھیں گے۔

وہ ہر میچ میں روٹیشن پالیسی کا پلان دیں گے، وہاب اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ ٹیم سلیکشن پلان کے مطابق ہو رہی ہے۔ سیریز میں وہاب ریاض کی پلیئنگ الیون میں رائے اہم ہوگی. سابق چیف سلیکٹرہر کھلاڑی کے ورک لوڈ کو بھی مانیٹر کریں گے۔ ہوم سیریز کے پانچوں میچز میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملاقات میں وہاب ریاض نےنیوزی لینڈ سیریز میں سلیکشن پالیسی کے حوالے سے کھلاڑیوں کو بریف کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں کپتان بابراعظم کے علاوہ ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، محمد رضوان، محمد عامر، صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔ ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان حسیب اللہ خان، محمد علی، وسیم جونئیر، سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/04/2024 - 15:23:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :