اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ لگ گیا

پاکستان ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی ، سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہو گا

پیر 15 اپریل 2024 13:47

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ لگ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کیمپ لگ گیا۔ہیڈ کوچ ایاز محمود نے بتایا کہ کیمپ کے پہلے روز 35 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا، مزید کھلاڑی شام تک رپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن صبح 6 بجے شروع ہوا اور ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، جس میں کوچ ریحان بٹ اور محمد ثقلین نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروائی۔

دوسری جانب اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری نے پی ایچ ایف سیکرٹری حیدر حسین سے رابطہ کر کے پاکستان ٹیم کا پریکٹس شیڈول پی ایچ ایف کو بھیج دیا۔پاکستان ٹیم 2 مئی کو ملائیشیا روانہ ہو گی جبکہ سلطان اذلان شاہ کپ 4 مئی سے شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں پہلا پریکٹس سیشن 2 مئی کو رات 9 بجے کرے گی۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 13:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :