پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی

رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر، دو ٹورنامنٹس کیلے دستیاب ہونگے

پیر 15 اپریل 2024 21:59

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کردیا، ڈچ کوچ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کیلے قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کرینگی. پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز کیساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کیلے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈچ کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوا?ن کرینگے۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ، آصف احمد کو رولنٹ الٹمنز کی معاونت کیل?ے اسسٹنٹ کوچز مقرر کردیا۔ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔ اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ 16 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کیل?ے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جاے گا۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 21:59:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :