انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

بدھ 17 اپریل 2024 15:53

انڈین پریمیئر لیگ میں  واحد میچ پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے مابین     کل کھیلا جائے گا
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینزکی ٹیموں کے مابین کل(جمعرات )کومہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملاں پور، چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ پنجاب کنگز کی ٹیم کو شیکھر دھون لیڈ کر رہے ہیں۔

ممبئی انڈینز کی ٹیم کو مایہ ناز بیٹنگ آل رائونڈر ہاردک پانڈیا لیڈ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کنگز کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2 میچز میں فتح اور 4 میں شکست ہوئی اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔ممبئی انڈینز کی ٹیم بھی 6 میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2 میچزمیں فتح جبکہ 4 میچزمیں شکست ہوئی ہے اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پرہے۔ لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے 33ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 15:53:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :