- Home
- Sports
- News
- ’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی‘، محمد حفیظ کی موجودہ کمیٹی پر کڑی تنقید
’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی‘، محمد حفیظ کی موجودہ کمیٹی پر کڑی تنقید
بابر اعظم کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا لیکن پھر بنا دیا گیا ، شاہین آفریدی کو 2 ماہ میں ہی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہ بتائی گئی : سابق ٹیم ڈائریکٹر
ذیشان مہتاب بدھ 17 اپریل 2024 16:12
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اپریل 2024ء ) سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم منتخب کی ہے۔
’ایکسپریس نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی، بابر اعظم کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا لیکن پھر بنا دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو 2 ماہ میں ہی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، میں قومی ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے 4 سالہ منصوبہ لایا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی مجھے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
محمد حفیظ نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کپتان تھے تو ان پر ہر گروپ کو نوازنے جیسے الزامات بھی لگے۔
واضح رہے کہ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر حفیظ اور سابق چیرمین پی سی بی رمیز راجا بھی متعدد مواقعوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جب کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے بھی سابق کرکٹر کے بیان کو ان کی اپنی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 16:12:39
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر