بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور

بابر نے 290 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں 11 سنچریوں اور 87 ففٹیز کی مدد سے 10495 رنز بنائے ہیں، 129.32 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ ان کی اوسط 44.28 ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اپریل 2024 16:57

بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اپریل 2024ء ) پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز میں ایک یادگار کارنامہ انجام دینے کے لیے کوشاں ہوں گے کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 ففٹی پلس سکور بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف دو نصف سنچریاں دور ہیں۔ بابر نے 280 ٹی ٹونٹی اننگز میں مجموعی طور پر 11 سنچریاں اور 87 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

یہ ہر 3.5 اننگز کے بعد ایک ففٹی پلس سکور کے برابر ہے۔ دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز چوتھے ٹی ٹونٹی کھلاڑی بن سکتا ہے، جو کرس گیل (110)، ڈیوڈ وارنر (110) اور ویرات کوہلی (102) کی طرح ففٹی پلس سکورز کی سنچری حاصل کرنے میں شامل ہو سکتا ہے۔ بابر نے 290 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 10495 رنز بنائے ہیں۔ 129.32 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ان کی اوسط 44.28 ہے ، انہوں نے 1300 سے زیادہ بار گیند کو بائونڈری کے پار بھیجا ہے، جن میں سے 193 چھکے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں پیدا ہونے والے بلے باز کا ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ بھی اتنا ہی متاثر کن ہے۔ 129.12 کے اسٹرائیک ریٹ پر ان کی اوسط 41.55 ہے جس میں 3 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں ہیں۔ بابر کیویز کیخلاف سیریز کے دوران دیگر ریکارڈز بھی توڑنے کے قریب ہیں ۔ پانچ میں سے تین میچوں میں جیت کے نتیجے میں بابر سب سے کامیاب T20I کپتان بن جائیں گے اور یوگنڈا کے برائن مسابا کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے جنہوں نے بطور کپتان 44 فتوحات حاصل کی ہیں۔

بابر اس وقت انگلینڈ کے آئن مورگن اور افغانستان کے اصغر افغان کے ساتھ بحیثیت کپتان 42 فتوحات کے ساتھ برابر ہیں۔ بابر T20I کرکٹ میں 4000 رنز کو عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن سکتے ہیں ، انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے مزید 302 رنز درکار ہیں۔ ویرات کوہلی T20I میں 4037 رنز بنانے میں موجودہ لیڈر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 16:57:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :