نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

توقع ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں اور نئے ٹیلنٹ کے امتزاج پر مشتمل پہلے T20I جیسی ممکنہ الیون کو میدان میں اتارا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 اپریل 2024 13:29

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل 2024ء ) پاکستان ہفتہ کو راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ تجربہ کار کھلاڑیوں اور نئے ٹیلنٹ کے امتزاج پر مشتمل پہلے T20I جیسی ممکنہ الیون کو میدان میں اتارے گا۔ عثمان خان، ابرار احمد اور محمد عرفان خان کی تینوں نے پہلے میچ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا انہیں بارش کی وجہ سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا جس کی وجہ سے صرف دو گیندوں کے بعد میچ ختم کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب بیٹنگ کا آغاز کریں گے جب کہ محمد رضوان ون ڈاؤن پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مڈل آرڈر عثمان خان اور محمد عرفان خان پر مشتمل ہے جو استحکام اور پاور ہٹنگ کا امتزاج فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم میں دو آل راؤنڈر افتخار احمد اور شاداب خان ہوں گے جو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں استعداد اور گہرائی فراہم کرتے ہیں۔

بولنگ فرنٹ پر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر اٹیک کی قیادت کریں گے۔ خاص طور پر عامر 4 سال کی غیر حاضری کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ ابرار احمد بھی لائن اپ میں ایک اہم کھلاڑی ہوں گے جس کا مقصد نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو اسپن سے پریشان کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا T20I میچ بدقسمتی سے راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے صرف دو گیندوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ دوسرے T20I سے قبل موسم کی پیشن گوئی بارش کے امکانات میں کمی کو ظاہر کرتی ہے، شائقین مکمل میچ کے لیے پر امید ہیں۔ ممکنہ الیون میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہوسکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 13:29:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :