بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے

جمعہ 19 اپریل 2024 22:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹس میں تاخیر کی وجہ سے بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک پونیا اور سجیت کلکل 3 روز دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے، پہلوانوں کو اولمپک کوالیفائر کیلئے بشکیک پہنچنا تھا، دونوں پہلوان تاخیر سے بشکیک پہنچے تو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔پہلوانوں کے لیے جمعے کو مقررہ وقت میں ویٹ میں حصہ لینا لازمی تھا، دیپک پونیا کی 86 اور سجیت کلکل کی 65 کیجی کلاس کے ویٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شیڈولڈ تھے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 22:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :