کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرکی صدارت میں سندھ کی تمام 45کھیلوں کی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ اسپورٹس نے سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اورڈویڑنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس میں سیکرٹری کو نیشنل گیمز کرانے کے لیے تیاری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اوراجلاس میں فزیکل ایجوکیشن، محکمہ تعلیم سے واپس لے کر محکمہ اسپورٹس میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ اسپورٹس سٹی بنانے کے لیے پروپوزل تیارکیا جائے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 22:55:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :