ساتویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ 2 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان چک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ 2 مئی سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی پاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایمانوئل اسد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 15:48:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :