عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند

منگل 23 اپریل 2024 13:27

عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل  جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستانی کراٹے فائٹرشازیب رند نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی کرنا باعث فخر ہے ،میرا اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منگل کو دبئی سے واپسی پر کو ئٹہ ائر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چت کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

شازیب رند نے کہا کہ اگر کو ئی محنت کریں تو کوئی چیز ناممکن نہیں ہے ،بلو چستان کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ وہ محنت اور لگن سے اپنے مقصد کے لئے محنت کریں تو وہ ایک دن وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا اور میں پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بھرپور انداز میں انہیں سپورٹ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ چند مہینوں ابو ظہبی میں ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے میری خواہش کہ میں اس میں پاکستان کے لئے ورلڈ ٹائٹل جیت کر لائوں ۔واضح رہے کو ئٹہ سے تعلق رکھنے والے شازیب رند نے دبئی میں کراٹے کومبیٹ مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 13:27:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :