چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے

بدھ 24 اپریل 2024 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140بے سہارا و ریتیم بچے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

بے سہارا و یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے،میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کر کے بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا و یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2024 - 17:42:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :