شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ، وہ کام کیا جو ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے : رانا عاطف

پیسر ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا اہم کردار ہوگا : سی ای او لاہور قلندرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 مئی 2024 15:43

شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ، وہ کام کیا جو ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے : رانا عاطف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2024ء ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کا کردار اہم ہوگا۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے 2022ء اور 2023ء کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں صرف کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا ہی نہیں بلکہ سب لوگوں کا کردار اہم ہوگا ۔

پاکستان نے بھارت کو ہرایا تو اس میں شاہین اور حارث رئوف کا کردار تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شاہین اور حارث پاکستان کے لیے اہم ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی نے وہ کام کیا جو ڈی ویلیٸرز اور محمد حفیظ نہ کرسکے، شاہین آفریدی نے 22 سال کی عمر میں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپٸن بنایا۔

شاہین آفریدی چاہے کپتان ہو یا کھلاڑی ،ہمیشہ ملک کے لیے کھیلتا ہے۔ شاہین نے پہلے بھی پاکستان کو میچ جتوائے ہیں اور آئندہ بھی کامیابی دلوائے گا۔ عاطف رانا کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی میں کام کرنے کی کوشش کی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اپنا کردار ادا نہیں کر سکے۔ اذلان شاہ انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی کھیل کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔                         
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 15:43:02