ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے جہلم کو 254 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 23 مئی 2024 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے جہلم کو 254 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔ راولپنڈی کے علی مہدی رضوی نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ حسن خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایوب پارک گراؤنڈ ، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔

علی مہدی رضوی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 118 رنز بنائے ، جہلم کی طرف سے شہباز خان نے چار اور محمد ابراہیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جہلم کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 23.4 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عمار سجاد 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، راولپنڈی کے حسن خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
وقت اشاعت : 23/05/2024 - 17:20:14

متعلقہ عنوان :