بنگلہ دیش سے پہلا ون ڈے، پاکستان کی ممکنہ ٹیم سامنے آگئی

جمعہ 17 اپریل 2015 12:50

بنگلہ دیش سے پہلا ون ڈے، پاکستان کی ممکنہ ٹیم سامنے آگئی

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین میچوں کی سیریزکا پہلا میچ اب سے کچھ دیر میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی گئی ہے اور ٹیم ممکنہ طور پر محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، سعد نسیم، فواد عالم، سرفراز احمد، فواد عالم،محمد رضوان، وہاب ریاض، جنید خان، راحت علی اور سعید اجمل شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آل راؤنڈر سعد نسیم اور محمد رضوان آج اپنا پہلا ون ڈے کھیلیں گے جبکہ جادوگر آف سپنر سعید اجمل 8ماہ کے وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 12:50:16

متعلقہ عنوان :