دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 مئی 2015 19:52

دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی ۔2015ء ) پاکستان میں دورے سے قبل زمبابوے نے سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کے بعد 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ ورلڈ کپ 2015 میں نمائندگی کرنے والے کھلاریوں کے بجائے سات نئے چہرے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں جگہ بنانے والوں میں , ووسی سباندا، کرسٹوفر ایمپوفو، گریم گریمر،چارلس کوونٹری ، برائن ویٹوری اور موٹمبامی کو دوبارہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع ملے گا جبکہ 23 سالہ آل رائونڈر روءے کائیا بھی اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کر پائیں گے۔

ان کھلاڑیوں کے علاوہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ایلٹن چگمبرا ، سکندر رضا، چبھابھا، سین ارون ، ماساکادزہ، موپاریوا ، پن ینگارا، یوسایا اور ولیمز بھی ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز بائیس مئی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 19:52:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :