فاسٹ باؤلر ز کی انجریز سلیکٹرز کیلئے درد سر بن گئی، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

پیر 18 مئی 2015 15:14

فاسٹ باؤلر ز کی انجریز سلیکٹرز کیلئے درد سر بن گئی، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی۔2015ء) زمبابوے کے خلاف 22اور 24مئی کو شیڈول 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کر دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے سلیکٹرز کا اہم اجلاس آج فیصل آباد میں ہورہا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس بھی شریک ہوں گے جب کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ بھی سلیکٹرز سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹر ز نے 20کھلاڑیوں کا ایک پول بنا لیا ہے اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور عمر اکمل کا نام بھی اس پول میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چا ر اہم فاسٹ باؤلر ز کی فٹنس سلیکٹرز کے لیے درد سر بن گئی ہے کیوں کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان، وہاب ریاض، سہیل خان اور احسان عادل زخمی ہیں جب کہ انور علی کی فٹنس چیک کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 15:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :