زمبابوے ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران بین الاقوامی سطح کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ‘پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ‘رحیم یار خان پولیس آپریشن بڑا کارنامہ ہے

آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکیھرا کی پولیس کالج سہالہ میں پروبیشنرز سب انسپکٹروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 مئی 2015 18:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ زمبابوے ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران بین الاقوامی سطح کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ‘پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں ‘رحیم یار خان پولیس آپریشن بڑا کارنامہ ہے ‘پولیس کالج سہالہ میں زیر بیت پروبیشنرز کے لئے ماڈل تھانہ قائم کیا گیا ہے اور تمام کورسز کے نصاب کو ازسر نو مرتب کیا گیا ہے ‘ دوران تربیت ہر مرد و خاتون سے 16فوجداری مقدمات کی مکمل تفتیش اور چالان تیار کرایا جاتا ہے ۔

وہ پیر کی صبح پولیس کالج سہالہ میں پروبیشنرز سب انسپکٹروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر کر رہے تھے ۔آئی پنجاب پولیس پنجاب نے زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زمبابوے ٹیم کو بین الاقوامی سطح کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ‘اس ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی ‘اس حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیدیا گیا ہے ‘اسی کے مطابق ایک فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے ‘ہماری اولین تر جیح یہ ہوگی کہ ایسی سکیورٹی فراہم کریں کہ مہمان ٹیم مطمئن ہو ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں پو لیس نے حال ہی میں ایک بڑی کارروائی کی ہے ‘پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات دیدیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں داعش کا کوئی نام و نشان نہیں ہے اور نہ ہی کسی کارروائی میں داعش شامل ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس محمد مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پولیس کی تعلیم و تربیت کے لیے حوالے سے پولیس کالج سہالہ کو ہمیشہ مادر علمی کی حیثیت حاصل رہی ہے ‘یہاں سے پنجاب کے علاویہ آزدا کشمیر ‘ اسلام آباد ‘پاکستان ریلویز ‘ گلگت بلتستان ‘ بلوچستان ‘ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی تربیت حاصل کی ہے ‘تھانہ کلچر کی تبدیلی کے ایجنڈے کے عملی مرحلے پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زریعے براہ راست بھرتی ہونے والے سب انسپکٹروں کی عملی تربیت کے لیے کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کو ٹاسک سونپا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کالج سہالہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام کورسز کے نصاب کو ازسر نو مرتب کیا گیاہے ‘تعزیرات پاکستان ‘ضابطہ فوجداری ‘قانون شہادت ‘اور لولک اینڈ سپیشل لائز پڑھانے کے ماہرین کو وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر مدعو کیا گیا ‘ کیس لاء سٹیڈی کی عملی مشقیں اور ریسرچ پیپر کی تیاری بھی تربیت کا حصہ بنا یا گیا ہے ‘موجودہ کورسز میں سکیورٹی انٹیلی جنس ‘ کرائم کنٹرول سٹریٹجی ‘ کرائم سین انوسٹی گیشن اور دیگر اہم مضامین کو شامل کیا گیا ہے ۔

کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی عامر ذوالفقار خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پروبیشنرز سب انسپکڑو ں کے کورس کا آغاز 24اگست 21014کو ہوا ‘9ماہ کے اس کورس کو تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا ‘زیر تبیت افسران کی کل تعداد 408جن میں 76خواتین ‘ 38پولیس افسران کے بچے ‘4شہداء کے بچے ہیں‘ان زیر تربیت جوانوں میں ایک پی ایچ ڈی ‘31انجینئرز ‘ 34ایل ایل بی ‘17ایم پی اے ‘35ایم ایس سی ‘ 22ایم فل ‘48ایم اے شامل ہیں ۔

انہوں نے بتا یا کہ کمپیوٹر سافٹ وئیر کے زریعے ٹرینی افسران کو کارسرچ ‘پرسن سرچ ‘کنٹینر سرچ ‘ کرائم سین پراسیسنگ ‘کرائم سین پر موجود ہر قسم کے شواہد اکٹھے کرنے سے لیکر فرانزک لیب بھیجوانے ‘خلاف ضابطہ مجمعے کو منتشر کرنے کی تربیت دی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 18/05/2015 - 18:42:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :