تیسرا آل پاکستان فاطمہ جناح گولڈ کپ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ 25 مئی سے ملتان میں شروع ہو گا

بدھ 20 مئی 2015 22:17

تیسرا آل پاکستان فاطمہ جناح گولڈ کپ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ 25 مئی سے ملتان میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام تیسرا آل پاکستان فاطمہ جناح گولڈ کپ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ 25 مئی سے 3 جون تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 10 روزہ ایونٹ میں ٹاپ ڈیپارٹمنٹل اور صوبائی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکنیکل پینل تشکیل دیا گیا ہے، عابدہ تنویر اور فرزانہ رانا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ ٹورنامنٹ آفیسرز میں ساجد رانا، عظمہ رضوی اور گلشن نسرین، ججز میں رومنا محسن بخاری، نیبلہ ایاز، عابدہ خان، شمائیلہ فاروق، آفتاب جمیل اور شاہد بھٹہ، کامران حسین ایمپائرز مینجر، ایمپائرز میں رضیہ رضوی، شازیہ یوسف، بینش حیات، منور حسین، منیراحمد اور زاہد حمید، پی ایچ ایف کوو آرڈینیٹر میں اولمپیئن انجم سعید، چیف آرگنائزرز میں کامران شریف چوہدری، آرگنائزنگ سیکرٹری غزالہ فاروق، ٹورنامنٹ سیکرٹری میں عبدالسعید، میڈیا کوو آرڈینیٹر میں آصف سہیل شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر 24 مئی کو بریفننگ دیں گے۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 22:17:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :