پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ 18 فروری کو ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 16 فروری 2024 15:11

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ 18 فروری کو ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،ڈپٹی کمشنر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ 18 فروری کو ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شہر اولیاکے باسی پی ایس ایل کی بھرپور میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ یارڈ،لائٹس اور سٹیڈیم کے داخلی راستوں کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور پی سی بی حکام نے انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ کرکٹ شائقین کو پر امن ماحول کی فراہمی کیلئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔رضوان قدیر نے کہاکہ جعلی ٹکٹوں کی حوصلہ شکنی کیلئے جدید ڈیوائسسز سے ڈبل سکیننگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ فاطمہ جناح ٹاؤن پارکنگ سے سٹیڈیم تک خصوصی فری شٹل سروس چلائی جائے گی۔رضوان قدیرنے کہاکہ ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے رینجرز اور پاک فوج کی مکمل معاونت حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2024 - 15:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :