پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونما ئی

،کپتان کی ذمہ داری پوری طرح نبھاؤں گا اور ہم سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے‘ شعیب ملک اور عمر اکمل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘ شاہد آفریدی ورلڈ کپ کا فارمیٹ بالکل مختلف ہوتا ہے‘ ہمارے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں اور وہ جیت کے جذبے کے ساتھ کھیلنے آئے ہیں‘ یہ سیریز ہماری زندگی کا بہت اچھا موقع ہے، ایلٹن چگمبورہ

جمعرات 21 مئی 2015 21:55

پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونما ئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں کر دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اﷲ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری کپتانی میں 6 سال بعد دوبارہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہو رہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کپتان کی ذمہ داری پوری طرح نبھاؤں گا اور ہم سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک اور عمر اکمل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سلیکٹرز سے کہوں گا کہ وہ ورلڈ کپ سے تین ماہ قبل ایسی ٹیم منتخب کریں جس میں تبدیلی نہ کی جا سکے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو انڈر ایسٹیمیٹ نہیں کرنا چاہئے۔ میں ہارنے سے نہیں ڈرتا۔ چیلنج کے طور پر سب کو مل کر کھیلنا ہوگا۔ سعید اجمل کی کرکٹ کے بارے میں تو وہ خود ہی بتا سکتا ہے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کافی دیر سے خدمات انجام دے رہے ہیں اب چانس مل رہا ہے ان کو بہتر کارکردگی دکھانے کا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کو پاکستان لانے میں چیئرمین پی سی بی شہریار ایم خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

بعد ازاں زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورہ نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے علاوہ تمام انتظامات بہت بہتر ہیں لیکن جمعہ کے روز سے ہماری تمام تر توجہ کرکٹ کی گیم پر ہوگی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا فارمیٹ بالکل مختلف ہوتا ہے۔ ہمارے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں اور وہ جیت کے جذبے کے ساتھ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ سیریز ہماری زندگی کا بہت اچھا موقع ہے۔ موسم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے روز تھوڑا محسوس ہوا تھا لیکن اب ہم موسم کے ساتھ ایڈجسٹ کر رہے ہیں اور یہی پروفیشنلز کی نشانی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 21:55:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :