پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
جمعہ 22 مئی 2015 22:52
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22مئی ۔2015ء ) پاکستان نے اوپنر احمد شہزاد اورمختار احمد کی شانداربلے بازی کی بدولت پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان چگمبورا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے چگمبورا نے 54 جب کہ مساکیڈزا نے 43 رنز سکور کئے۔
محمد سمیع نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور شعیب ملک کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اورمختار احمد میدان میں اترے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، احمد شہزاد 55 اورمختار احمد 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ 12 عمر اکمل 4 اور شعیب ملک 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا