مائیک ہیسن قومی وائٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر

منگل 13 مئی 2025 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کے نام کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ، مائیک ہیسن 26مئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ اسامی کے خلاف موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے جائزے کے بعد سابق کرکٹر مائیک ہیسن کا نام فائنل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2025 - 15:07:10