آئندہ بھی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا ہوں : ڈیوڈ وارنز

ایلیمنیٹر میں توقع کے مطابق نتیجہ نہ آ سکا لیکن اس ٹیم پر فخر ہے ، ہمارے ٹیم کے مالک بہت سادہ لوح ہیں : کپتان کراچی کنگز کی گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 مئی 2025 12:09

آئندہ بھی پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتا ہوں : ڈیوڈ وارنز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 مئی 2025ء ) پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی کپتان کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ آئندہ بھی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور ٹیم کو فائنل فور مرحلے تک پہنچایا۔

 
38 سالہ ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ پاکستان آکر ان کا دل بہت خوش ہوا اور وہ آئندہ بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایلیمنیٹرز میں توقع کے مطابق نتیجہ نہ آ سکا، لیکن اس ٹیم پر فخر ہے۔ ہمارے ٹیم کے مالک بہت سادہ لوح ہیں اور انہوں نے بے حد سپورٹ کیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 10 سے باہر کر دیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر جو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے، وہ پہلے غیر ملکی کھلاڑی تھے، جنہوں نے پی ایس ایل ری شیڈول ہونے پر پاکستان واپسی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
وہ 11 میچز کی 11 اننگز میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 368 رنز بنا کر اب تک چوتھے اس سیزن کے چوتھے ٹاپ بیٹر ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2025 - 12:09:39