بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے
کمنٹیٹر کا بابر سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
ذیشان مہتاب
جمعہ 13 جون 2025
11:52

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور معرکہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
ہائی پروفائل میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لیبوشن اور جنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کے پیچھے تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پلئیرز نے ایک ہی شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔
ناصر حسین نے کہا کہ ٹھیک ہے، کور ڈرائیور آنکھوں کیلئے پرسکون شاٹ ہے، ویرات کوہلی، بابر اعظم کا خیال آتا ہے۔
انہوں نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کی مثال دی کہ شاٹ کھیلتے وقت ان کے ہینڈ آئی کوارڈینشن بلکل درست تھا لیکن لیبوشن اور رکیلٹن میں اس کی کمی دیکھائی دی۔
(جاری ہے)
خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین غیر معمولی طور پر بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے بڑے مداح رہے ہیں، انہوں نے 2022ء میں کہا تھا کہ بچوں کو سکھانے کیلئے پاکستان کے سابق کپتان کا ٹریڈ مارک شاٹ استعمال کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/06/2025 - 11:52:23
متعلقہ عنوان :

ICC World Test Championship 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ کا فٹ بال ہائوس لاہور کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع
-
پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع
-
سٹاربیٹربابراعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے، آسٹریلوی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ
-
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جون 2025ء کو ہوں گے
-
پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب