- Home
- Sports
- News
- حکومت کی جانب سے انعامات کے اعلان کے باوجود آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا: باکسر عثمان وزیر
حکومت کی جانب سے انعامات کے اعلان کے باوجود آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا: باکسر عثمان وزیر
کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دیں، سب پلیئرز کو یکساں اہمیت اور انعامات ملنے چاہئیں: باکسر کی گفتگو
ذیشان مہتاب
جمعہ 13 جون 2025
12:00

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ رنگ میں جیت کے بعد انعامات کے اعلان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عثمان وزیر نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی سے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔
دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ باکسنگ دنیا کا سب سے مشکل ترین اسپورٹس ہے، یہ کھیل لوگ زیادہ دیر کھیل نہیں پاتے، باکسنگ کے لیے آپ کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے حتیٰ کہ آپ ابلا ہوا کھانا کھا کھا کر غذاؤں کا ذائقہ ہی بھول جاتے ہیں۔
باکسر نے بتایا کہ میں نے آج تک 16 پروفیشنل فائٹس کی ہیں جن میں سے 16 کی 16 جیتی ہیں جب کہ11 فائٹس میری ناک آؤٹ رہیں۔
(جاری ہے)
عثمان وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے کہنا چاہتا ہوں کہ کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دیں، سب کھلاڑیوں کو یکساں اہمیت اور انعامات ملنے چاہئیں، اگر آپ ایک کھلاڑی کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہیں تو سب پاکستان کے جھنڈے کے لیے کھیل رہے ہیں، سب کے لیے اعلان کریں اور انعام دیں۔
ورلڈ یوتھ باکسنگ، پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہیے تاکہ مزید کھلاڑی پیدا ہوں، سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
مبشر ہاشمی نے عثمان وزیر سے پہلی اور حال ہی میں بھارت کے خلاف جیت کے بعد ملنے والی رقم سے متعلق بھی سوال کیا جس کے جواب میں کھلاڑی نے بتایا مجھے کبھی بھی پیسے کمانے کا خیال نہیں آیا، میں نے جتنا بھی کمایا ہے میں اس کا حساب نہیں رکھتا، پیسہ آنے پر میں خود کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوچز رکھ لیتا ہوں تاکہ میرا کھیل بہتر ہو۔
جیت پر انعامات کے اعلانات اور بعد ازاں ان کے ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں عثمان وزیر نے کہا کہ انہیں آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بھی بہتر باکسرز موجود ہیں مگر انہیں کوئی سامنے لانے والا نہیں ہے، میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہر ایک صوبے میں کم از کم ایک باکسنگ اکیڈمی ہونی چاہیے۔
وقت اشاعت : 13/06/2025 - 12:00:45

ICC World Test Championship 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ کا فٹ بال ہائوس لاہور کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع
-
پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع
-
سٹاربیٹربابراعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے، آسٹریلوی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ
-
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جون 2025ء کو ہوں گے
-
پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب