محمد یوسف بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے
سابق ٹیسٹ کرکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ رکھتے تھے، انکو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں
ذیشان مہتاب
جمعہ 13 جون 2025
12:43

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔
50 سالہ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ نجی مصروفیات کی وجہ سے مزید وقت نہیں دے سکتے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ رکھتے تھے۔ ان کو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں۔
وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے۔
(جاری ہے)
نئے سیٹ اپ میں بھی ان سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام لینے کی پلاننگ کی گئی تھی مگر انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا مگر بورڈ سربراہ محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا اب ایک بار پھر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/06/2025 - 12:43:20

ICC World Test Championship 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ کا فٹ بال ہائوس لاہور کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع
-
پی سی بی ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ (کل ) سے شروع
-
سٹاربیٹربابراعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے، آسٹریلوی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ
-
کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جون 2025ء کو ہوں گے
-
پیٹ کمنز ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب