پاکستان، سری لنکا،بنگلہ دیش اور بھارت سمیت ایشیائی ممالک کی عدم دلچسپی کے باعث ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور شروع

بدھ 17 جون 2015 22:21

پاکستان، سری لنکا،بنگلہ دیش اور بھارت سمیت ایشیائی ممالک کی عدم دلچسپی کے باعث ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ایشین کرکٹ کے سب سے بڑ ے ٹورنامنٹ ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی میں موجود ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سری لنکا،بنگلہ دیش اور بھارت سمیت کسی ایشیائی ملک نے یہ ایشیا کپ 2016ء کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر نہیں ہے جس کے بعد اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا جائے اور یہ فیصلہ آئندہ ایک ماہ کے اندر سامنے آجائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا کوالامپور میں موجود آفس بند کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان کے رانا عباس اور سنگاپور میں مقیم ایک فنانس آفیسر آئی سی سی کی جانب سے ایشین کرکٹ کے امور کی نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارت کو اس ایونٹ کے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے پر کوئی تحفظات نہیں ہیں کیوں کہ وہ خود بھی 2014ء کی انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے چند میچز وہاں کر واچکا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا ایڈیشن 1984ء میں کھیلا گیا تھا اور بھارت اور سری لنکا اب تک یہ ٹائٹل 5،5بار جیتے ہیں جب کہ پاکستان نے 2000ء اور 2012ء میں یہ ایونٹ اپنے نام کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 22:21:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :